کشو رانی
کشو رانی کشو رانی
کرتی ہو اپنی من مانی
ایک اک بات پہ ضد کرتی ہو
کرتی ہو کیوں نافرمانی
سارا سبق تو رٹ لیتی ہو
جیسے ہے یہ کوئی کہانی
سمجھ بوجھ کر پڑھنا سیکھو
چھوڑو اب اپنی نادانی
اپنا کام وقت پر کرنا
اچھے بچوں کی ہے نشانی
میل جول سے رہنا اچھا
لب پر لانا میٹھی بانی
اچھی نظم کہیں بھی سن لو
کر لو اس کو یاد زبانی
صاف اور ستھرا رہنا سیکھو
گندے رہنا ہے نادانی
اپنی کتابوں کو مت پھاڑو
ہو جائیں کتنی بھی پرانی
علم سیکھنا فرض ہے سن لو
علم سے جاتی ہے نادانی
کھانا دائیں ہاتھ سے کھاؤ
تین سانس میں پینا پانی
آپس میں مل جل کر رہنا
بیر نہ رکھنا کسی سے جانی
بات بڑوں کی جس نے مانی
سچ پوچھو تو وہی ہے گیانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.