خاموش آواز
دن بدلتا نہیں
وقت رکتا نہیں
اور کہتے ہیں وہ
دن بدل جائیں گے
کیا فلک میں بہیں گے سمندر کوئی
کیا زمیں پھر اگائے گی سورج نئے کیا پہاڑوں سے نکلیں گی کرنیں یہاں
کیا چناروں سے پھوٹے گی خوشبو وہاں
یا کہ تلوار دے گی محبت کا رنگ
یا کہ دستار دے گی اخوت کا انگ
یا کوئی فاختہ سبز کونپل لئے
ہم کو آنے لگے گی فضا میں نظر
کون سے تجربے کے سہارے میاں
آپ کہتے ہیں اب دن بدل جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.