محبت خواب رنگیں ہے
نشاط اختلاط اب نقش سنگیں ہے
کہ پتھر سے تراشیدہ یہ پستان اور یہ رانیں ہیں آرامیدہ پتھر میں
فریب زندگی معشوق و عاشق کی ہم آغوش
ہے نظر لمس خاموشی
خطوط جسم اور جادو نگاہوں کا
فسون و لطف بانہوں کا
کشش طناز کولھوں کی
لطافت شوخ پھولوں کی
نہیں پتھر نہیں یہ شعلۂ احساس ہے رقصاں
ہوس کی آگ بن کر یہ بدن کا راگ ہے رخشاں
نہیں اب سرد پتھر ہے
شریر آدرش ہے کس کا
ملن کا ہرش ہے کس کا
نہ کوئی مرد نے عورت
ملن ہے شلپ کار اور شلپ میں بس یہ حقیقت ہے
ملن کا ہرش ہے ان کا
- کتاب : Gyan Marg ky Nazme.n (Pg. 33)
- Author : KRISHN MOHAN
- مطبع : National Acadami, Ansari Market, Daryaganj (1974)
- اشاعت : 1974
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.