اے دل
میرے دریائے دروں کو
غبار بے پناہ کو
آہوں کی گھٹاؤں کو
جو اپنی نارسائی پر
پشیماں ہیں
کہاں ڈھونڈے گا تو
لہروں میں سمندروں کی
آبشاروں میں
صحرا میں
جنگل میں
بیابانوں میں پہاڑوں میں
چٹانوں کی گپھاؤں میں
ہنسی آتی ہے تجھ پر
نہیں ممکن نہیں
تیرے لیے
اس کی گہرائی کو پا لینا
غبار بے پناہ کی
وسعت پرواز چھو لینا
نہیں ممکن کہ
تو پا لے
گھٹاؤں میں میری آہوں کو
خط ابیض سحر آثار ضو میں
اے دل
پریشاں تو نہ ہونا اور
مجھے شرمندہ مت کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.