خوف
نیند آتی نہیں خواب کے خوف سے
خواب دیکھا تو پھر
آس لگ جائے گی
آس ٹوٹی تو آنکھوں میں
چبھتی ہوئی کرچیاں
خوں رلائیں گی
آنکھوں کو بے نور کر جائیں گی
خوش گمانی کی
اڑتی ہوئی تتلیاں
رنگ کھو دیں گی
بے موت مر جائیں گی
اس لیے نیند سے میری بنتی نہیں
آنکھ لگتی نہیں
خواب کے خوف سے
بھول کر بھی میں پلکیں
جھپکتی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.