کھیل تماشا
ڈم ڈم ڈم ڈم ڈمرو باجے
بچے پاس گلی میں بھاگے
کھیل دکھائے بھالو والا
رنگ جمائے بھالو والا
چھم چھم بھالو گھوم رہا ہے
بچہ بچہ جھوم رہا ہے
کرتب خوب دکھائے بھالو
سب کا دل بہلائے بھالو
اجلا اجلا سوٹ پہن کر
کالے کالے بوٹ پہن کر
کرسی پر آرام کرے ہے
اردو کا اخبار پڑھے ہے
غور سے فلمی گانا سنتا
گیت غزل دیوانہ سنتا
جب بھالو سے کہے مداری
گھر والی ہے کہاں تمہاری
بھالو کرسی سے اٹھ جائے
اپنا کچھ سامان اٹھائے
اب بھالو سسرال چلا ہے
سج دھج کر بھوپال چلا ہے
بیوی میکے روٹھ گئی ہے
اس کی قسمت پھوٹ گئی ہے
جا کر اسے منائے بھالو
سمجھا کر گھر لائے بھالو
کچھ پل پھر آرام سے گزرے
ہنستے گاتے کھاتے پیتے
بیگم تھی پر خوب لڑاکو
غصہ میں ہوتی بے قابو
باتوں باتوں میں کھٹ پٹ ہو
شوہر بیوی کی جھنجھٹ ہو
بیوی چیخے اور چلائے
بھالو اس پر رعب جمائے
ہنس ہنس کے بے حال ہوئے سب
بیوی اس کی بھاگ گئی جب
بھالو گم سم بیٹھ گیا ہے
کھیل تماشا ختم ہوا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.