کھلونے
ننھا تھرمس ننھی گیس اور ننھا ناشتے دان
چھوٹے چھوٹے ببوے اور یہ ان کے بھائی جان
چینی کے داروغہ جی اور دفتی کے دربان
لائی ہیں اپنے ساتھ ہمارے واسطے یہ سامان
آئیں ممانی جان ہماری آئیں ممانی جان
آئیں ممانی جان
ٹین کا الو موم کا بونا لکڑی کی بندوق
کپڑے کے اک جکڑ خاں اور شیشے کا بیروق
پیتل کے کچھ سارس بگلے جادو کا صندوق
کھیل کھلونوں سے ہیں سجے سب کمرے اور دالان
آئیں ممانی جان ہماری آئیں ممانی جان
آئیں ممانی جان
گاؤں کا مکھیا شہر کا بھشتی جنگل کا لنگور
لندن کا انگریز بہادر بھارت کا مزدور
مٹی کے یہ سیب شریفے کاغذ کے انگور
پا کر یہ رنگین کھلونے کیوں نہ ہو خوش عرفانؔ
آئیں ممانی جان ہماری آئیں ممانی جان
آئیں ممانی جان
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.