اٹھاؤ ساز کہ ابر بہار باقی ہے
ابھی تو بزم میں کیف و خمار باقی ہے
ابھی ابھی تو فضا مسکرا کے جاگی ہے
ابھی تو شوق دل بادہ خوار باقی ہے
ابھی نہ جاؤ بہاریں بھی لوٹ جائیں گی
ابھی تو صحن چمن کا نکھار باقی ہے
ابھی تو انجمن مہر و ماہ بکنے دو
ابھی نقاب رخ حسن یار باقی ہے
ابھی نہ شمع بجھاؤ مرے شبستان کی
تھکی سی آس سر رہ گزار باقی ہے
ابھی تو جاگ رہی ہے نگاہ افسردہ
ابھی کسی کا اسے انتظار باقی ہے
ابھی تو دور کہیں بج رہی ہے شہنائی
کسی حسین دلہن کا سنگھار باقی ہے
ابھی تو ساز ہے سرگم ہے رات اپنی ہے
فضا حسیں ہے جہاں نغمہ بار باقی ہے
ابھی مجھے نہ کہو داستان غم اے دوست
کہ زندگی پہ ابھی اعتبار باقی ہے
کسی نے چھیڑ دئے آہ پھر خزاں کے گیت
سسک رہی ہے تمنا تڑپ اٹھا سنگیت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.