خودکشی
کسی سے مشورہ کرنا ذرا خود سے نکل باہر
کبھی خائف اگر ہو زندگی کے پیچ و خم سے تم
پلٹ کر ڈھونڈھنا تصویر میں کوئی حسیں منظر
لگے جب گھٹ رہے ہو غم سے یا شہر عدم سے تم
پرانی عادتیں ہوں یا پرانے خواب ہوں دل کے
نہیں آسان ہوتا ہے بھلانا ان کو اے ہمدم
اسیر خواب پر ہونا نہیں ہے دھیان یہ رکھنا
ہمارے ہونے سے ہیں خواب یہ ان سے نہیں ہیں ہم
توانائی ارادوں میں جگر میں حوصلہ رکھو
کسی بھی بات پر یوں ٹوٹ کر گرنا نہیں اچھا
کئی حق دار ہیں اس زیست کے اتنا سمجھ لو تم
کہ کرنا بے حسی حق چھین کے مرنا نہیں اچھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.