خدا اپنی موجودگی کی خبر دے رہا ہے
زمیں کو غرض ہی نہیں ہے
یقیں منزلوں کے تعاقب میں جانے کہاں
کس طرف جا بسا ہے
نہیں اس پہاڑی کے پیچھے کوئی بھی نہیں ہے
مکیں اب مکانوں سے باہر نکل کر اسے ڈھونڈتے ہیں
جو شاید نہیں ہے
خوشی غم سے دوری کے نقصان میں دن گنے جا رہی ہے
کمی اپنے ہونے پہ نوحہ کناں ہے
کسی کو کسی کی خبر ہی نہیں ہے
خدا کی بنائی گئی اس زمیں پر
کوئی کیا کسی کو بتائے کہ میں ہوں یہاں
خدا اپنی موجودگی کی خبر دے رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.