خدا کے فضل سے حوروں کے شوہر
بزعم خویش اپنے دور کے سقراط ثانی ہیں
مقدس لوگ ہیں احمد رضا خاںؔ کی نشانی ہیں
غلامان رسول اللہ کی تکفیر کرتے ہیں
ہمیشہ انشراح صدر سے تقریر کرتے ہیں
زبان آور ہیں لیکن زاہدہ پروین کی لے ہیں
کئی نادر کتابوں کے مصنف ہیں بڑی شے ہیں
رعونت سے جبیں میں زہد کے اسرار گھلتے ہیں
نگاہوں کے غضب سے سینکڑوں الفاظ کھلتے ہیں
تکبر زاویے بنتا ہوا گفتار کی لو میں
ہزاروں خسروؤں کا دبدبہ رفتار کی رو میں
زبان شستہ و رفتہ پہ نستعلیق بولی ہے
مصلے پر مرادآباد کے پانوں کی ڈھولی ہے
بزعم خویش زہد و اتقا کے بیج بوتے ہیں
خدا کے فضل سے حوروں کے شوہر ایسے ہوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.