خدا کے نزدیک کوئی کمتر نہیں
بچو اک دن نبی ہمارے
مع صحابہ سفر کو نکلے
وقت پکانے کا جب آیا
سبھوں نے اپنا ہاتھ بڑھایا
ذبح کسی نے کر لی بکری
کسی نے فوراً کھال نکالی
اک اک کام کیا ہر اک نے
کام ہوئے یوں پورے سارے
مگر رہا لکڑی کا لانا
آپ نے چاہا جنگل جانا
آپ کو ہر ساتھی نے روکا
کسی کا لیکن کہا نہ مانا
اور جنگل کو آپ سدھارے
لائے اٹھا کر نبی ہمارے
دیکھ کے اخلاق ان کے پیارے
خوش ہوئے ساتھی آپ کے سارے
جوہرؔ تم بھی یاد یہ رکھو
یکساں سمجھو ہر انساں کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.