خدا کی اینٹی پیپل پالیسی
یہ سب کچھ ہم جو کرتے ہیں
گناہوں پر گناہیں
خدا ہی چاہتا ہوگا کہ ہم ایسا کریں
بغیر اس کی رضا کے کوئی پتا ہل نہیں سکتا
کہیں دہقاں کے کھیتوں میں بھی بارش ہو نہیں سکتی
کسی اندھیرے جنگل میں کوئی جگنو چمکنے سے بھی قاصر ہے
یہ سب کچھ ہم جو کرتے ہیں
گناہوں پر گناہیں
خدا ہی چاہتا ہوگا کہ ہم ایسا کریں
کہ ہم سب آدم و حوا کی اولادیں
زمیں پر مختلف خانوں میں اس طرح بٹے ہیں
کہیں مذہب کی دیواریں کہیں پر ذات کا جھگڑا
نگاہوں پر بھی تعزیریں
دلوں اور پاؤں میں بھی ہیں زنجیریں
یہ سب کچھ ہم جو کرتے ہیں
گناہوں پر گناہیں
تو آؤ پھر کسی میدان میں چل کر
خدا کی اینٹی پیپل پالیسی پر
غم و غصے کا ہم اظہار ہی کر دیں
خدا اپنی دعائیں کیا خبر سنتا نہ سنتا ہو
اسے ہشیار ہی کر دیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.