خدا کو کام کرنا ہے
خدا کو کام کرنے دو
یہ جو شیطان کی رسی کو اس نے ڈھیل دی ہے
ایک منصوبہ ہے اس کا
یقیناً آسماں میں
اس نے اپنے ایپس کچھ ایسے
بنائے ہیں
جنہیں بر وقت ڈاؤن لوڈ ہونا ہے
وہ صبح عنقریب آئے گی
جب اس کا فرشتہ صور پھونکے گا
ابھی جو مٹھیوں کو بھینچ کر
تقریر کرتے ہیں
فضا میں موٹے موٹے ہاتھ لہرا کر
تم اک دن دیکھ پاؤ گے
تمہارا رب
لبوں کو سی کے کن اقدام کی تیاریوں میں تھا
وہ حرف حق کو ثابت کر کے چھوڑے گا
ان اہل شر کے قدموں سے زمیں سرکے گی
اور ان کی موٹی موٹی مٹھیوں سے
دھونس کی مٹی
ریت کی مانند جھڑ جائے گی
بہت بے تاب مت ہو تم ذرا ٹھہرو
وہ دن آئے گا جب تم دیکھ پاؤ گے
یہ سب چوپایوں کا پیشاب و گوبر بیچتے رہ جائیں گے
تمہارے پاس شہریت کے کاغذ آپ پہنچیں گے
تم دودھ میں ڈبکی لگاؤ گے
خدا کو کام کرنا ہے
خدا کو کام کرنے دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.