خدا کو ناپسند ہے
ذرا بھی جھوٹ بولنا
خدا کو ناپسند ہے
کمی کے ساتھ تولنا
خدا کو ناپسند ہے
کسی کے عیب کھولنا
خدا کو ناپسند ہے
برائیاں ٹٹولنا
خدا کو ناپسند ہے
دلوں میں دشمنی رہے
خدا کو ناپسند ہے
یہ دشمنی بنی رہے
خدا کو ناپسند ہے
ہر ایک سے ٹھنی رہے
خدا کو ناپسند ہے
یہ لوٹ مار دھاڑ یہ
خدا کو ناپسند ہے
ہر آن چھیڑ چھاڑ یہ
خدا کو ناپسند ہے
فساد یہ بگاڑ یہ
خدا کو ناپسند ہے
بدوں کے سر پہ تاج ہو
خدا کو ناپسند ہے
برائیوں کا راج ہو
خدا کو ناپسند ہے
حیا نہ ہو نہ لاج ہو
خدا کو ناپسند ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.