سوار ہو کر سوار ہو کر
سوار ہم ہو کے جا رہے ہیں
ہماری منزل دھنک کی حد تک
پڑوسی ہم ہیں سبھوں سے اچھے
سبھی ہیں ہم خوش مزاج ساتھی
ہمیں ہے پیار اپنی زندگی سے
یہ گیت ہم جو سنا رہے ہیں
ہے اس کا مطلب تو دوستو یہ
کہ کیسے آگے بڑھے چلیں ہم
چلو چلیں ہم بدیش یارو
بڑھے چلو آج جلدی جلدی
دلیر بن کر ہنسی خوشی سے
ہمارا ساتھی ہے چھوٹا بندر
ہمارے ساتھی کچھ اور بھی ہیں
ہمارا کتا ہمارا طوطا
ہماری بلی ہمارا مرغا
سبھی ہمارے ہیں دوست اچھے
ہر ایک سے دوستی جو ہوگی
تو اس سے اچھا مذاق کیا ہے
کسی سے جھگڑے کی کیا ضرورت
ہر ایک سے پیار ہم کریں گے
کبھی چلو تم جو گھومنے کو
تو دوستوں کو نہ پیچھے چھوڑو
مدد کریں گے وہ سب تمہاری
مزہ بھی آئے گا خوب تم کو
چلو چلیں ہم بدیش یارو
بڑھے چلو آج جلدی جلدی
دلیر بن کر ہنسی خوشی سے
ہمارا ساتھی ہے چھوٹا بندر
ہمارے ساتھی کچھ اور بھی ہیں
ہمارا کتا ہمارا طوطا
ہماری بلی ہمارا مرغا
سبھی ہمارے ہیں دوست اچھے
سوار ہو کر جو گا رہے تھے
ہم ایک سندر سا گیت اپنا
اکٹھے آئے تھے ہم گھروں سے
اکٹھے واپس چلے گھروں کو
ہوا کی لہروں نے ہم کو چوما
شعاعوں نے رخصتی کہی تھی
سبھی نے مل جل کے گیت گایا
سبھی نے مل کر قدم بڑھایا
چلو چلیں ہم بدیش یارو
بڑھے چلو آج جلدی جلدی
دلیر بن کر ہنسی خوشی سے
ہمارا ساتھی ہے چھوٹا بندر
ہمارے ساتھی کچھ اور بھی ہیں
ہمارا کتا ہمارا طوطا
ہماری بلی ہمارا مرغا
سبھی ہمارے ہیں دوست اچھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.