خوشبو کا سفر
یہ خوشبو جسے محسوس کرتے ہی
احساس کے تار بجنے لگتے ہیں
فاصلے اور دوریاں سمٹ جاتی ہیں
کوئی منظر کوئی چہرہ سامنے آ جاتا ہے
ان خیالوں کی مسافت میں کوئی وقت لگا نہیں
آ جاتا ہے کوئی کمرہ کوئی آنگن اور کوئی
فرد بے جھجھک
نہ کوئی خوف نہ ڈر اور نہ وہ خونی نظر
اس خوشبو کے سفر میں
نہ سرحدیں ہیں نہ دوریاں
نہ پابندیاں
یاں صرف احساس و جذبات کی مملکت ہے
اور پرواز خیال
کے سوا کچھ بھی نہیں
اور کچھ بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.