خوشبو
کوئی خوشبو سی
خلاؤں کے گہرے گھنے جنگلوں میں چھپی دیکھتی ہے
ضدی بچے کو جس کا کھلونا نری دھول سے اٹ گیا ہے
اس کے چاند اور سورج مٹی میں رل مل گئے ہیں
گھر میں سناٹا پھیلا ہوا ہے
کواڑوں کی باریک جھریوں کے پیچھے
کوئی
پاک معبود کی نرم آغوش میں جل رہا ہے
ابھی ایک لمحے کے زیر اثر
یکایک کسی نے زمیں سے بہت دور اونچائی والے مکاں سے
اپنی آنکھوں کے شعلوں کو جھٹکا دیا ہے
میگھ کالے برسنے لگے ہیں
اور ضدی بچہ
مٹی میں مچلا ہوا
تھکیلے بھرے بازوؤں والی ماں کے بدن میں
سبکنے لگا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.