خوشی کا لمحاتی تأثر
میرے بچوں کی جوانی ہے جوانی میری
پھر نئی ہو گئی تصویر پرانی میری
میرے آنگن میں کئی چاند ستارے اترے
تیرے جلوؤں سے ہوئی شام سہانی میری
تیرے لہجے میں ہے انداز تکلم میرا
تیری گفتار میں رنگین بیانی میری
تیرے آداب و خیالات میں آہنگ میرا
تیری رفتار میں پوشیدہ روانی میری
تیری صورت میں کئی عکس عیاں ہیں میرے
نیا عنوان بدلتی ہے کہانی میری
بعد میرے بھی نظر آئے گا پیکر میرا
ڈھونڈ ہی لیں گے کوئی لوگ نشانی میری
میرے بچوں پہ رہے سایۂ رحمت ممتازؔ
ہے دعا اب یہ ہی اشکوں کی زبانی میری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.