خواب گھر
اب یہاں میں ہوں صرف میں
اس بکھرے سامان درمیان
تم تمہیں تو گھر تھا
گھر تھا تو زندگی بھر سے رہنے کی امید
ہر صبح پائل کی جھنکار امید
ہر صبح تمہاری خوشبو بھرے بستر میں پیالی چائے پر
گزرتے وقتوں کی باتیں
آنکھوں آنکھوں میں باتیں جیتیں ماتیں
تم بنا سونے گھر میں تمہارے پیروں کی چاپ کے خواب
یہ چاپ اب جہاں گونجتی ہے
تمہارے پیر جس مکان میں فرش زمین کو چھوتے ہیں
وہ مکان میرا گھر نہیں
میرا گھر تو بس یہ خواب ہیں
بکھرے سامان درمیان بکھرتے خواب
جنہیں ٹیلیفون لائن پر سننا سنانا تیری میری سزا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.