خواب خواب پورے نیلے چاند کی ٹھنڈی روشنی
دور ذرا اک اجلا مندر اور مندر کے پاس
رکی ہوئی نمناک فضا
نمناک فضا اور خواب خواب پورے نیلے چاند کی ٹھنڈی روشنی
مندر کے پاس سایہ سایہ پھرتی ہوا
کچھ تھکے ہوئے دروازوں اور دریچوں میں
اک تنہا چاند نیلا چاند نیلی نیلی روشنی
عود کی خوشبو چاند کو پیتی
آتی جاتی پھرتی ہوا
رکتی ہوا
تین دریچے دو دروازے
بند کہاں
عود کی خوشبو دور دور پھیلی
ٹھہری ہوئی نیلی سی فضا
نیلی سی ہوا جو مہر بہ لب
خواب خواب اجلا مندر تنہا چاند
عود کی خوشبو دور دور کہرا کہرا پھیلی
شہر کے ویرانے میں آخر کھویا کون
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.