وہ میری آنکھوں میں
بھاری جوتوں سمیت آ کر
یہ پوچھتے ہیں
یہ عکس کیا ہے
کہاں سے آیا ہے
کیسے منظر سے
کن دریچوں سے
کن عناصر کی روشنی سے وجود پا کر
تمہاری آنکھوں میں آ بسا ہے
یہ کیسے آنسو ہیں
ان کے ہونے کا راز
دکھ یا خوشی ہے کوئی
خوشی کا آخر کو نام کیا ہے
دکھوں کی نسلی شناخت کیا ہے
یہ خواب کیوں ہیں
کہاں ہے ان کا جواز نامہ
یہ کن دعاؤں کا
کیسے اسموں کا
کیسے ہونٹوں کے نرم بوسوں کا
حوصلہ ہیں
مہین پردوں میں
کن کے چہرے ہیں
نقش کیسے ہیں
اور جسموں کے نظریاتی خطوط کیا ہیں
سبھی بتاؤ
وہ میری آنکھوں میں
بھاری جوتوں سمیت آ کر
یہ پوچھتے ہیں
کہ کون ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.