Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خواہش

فیصل ملک

خواہش

فیصل ملک

MORE BYفیصل ملک

    کوئی شام کی آہٹ سے پہلے

    کوئی شام کی آہٹ سے پہلے

    ڈھلتی ہوئی سہ پہر میں

    فون کر کے بلائے مجھے

    کہیں کسی

    سرسبز لان میں بٹھا کر

    اچھی سی چائے پلائے مجھے

    اور

    چائے کے ساتھ

    اک محفل جمے

    کچھ نغمے برسیں

    کچھ شعر اڑیں

    کچھ کھٹی میٹھی سی

    دھیمی دھیمی سی

    باتیں بنیں

    اور باتوں باتوں میں

    تھام کر ہاتھ میرا

    وہ دھیمے سے اک سرگوشی کرے

    مجھ سے محبت کا دم بھرے

    میں الجھا الجھا سوچے جاؤں

    اس پل کو صدیاں سونپے جاؤں

    پھر سوچ کر کچھ کہوں اس سے

    جو کہا ہے

    پھر سے دہراؤ گے

    سچ کہو میرے ہو جاؤ گے

    وہ دبا کر نچلا لب اپنا

    بھر کے آنکھوں میں

    سب کچھ اپنا

    دھیمے سے سر ہلائے

    ہولے سے میرا ہاتھ دبائے

    اور

    مسکرا کر کہے

    ہاں مجھے تم سے محبت ہے

    اور اس اقرار کے بعد اچانک سے

    کالے بادل گھر کر چھائیں

    ٹھنڈی سی پروائی چلے

    اور

    آسمان اس اقرار کے صدقے

    ہم پہ

    بھیگے بھیگے پھول برسائے

    اور اس تیز بارش میں

    ہم دونوں

    دور کسی باغ کے گوشے میں

    بھیگے بھیگے لپٹے کھڑے ہوں

    کوئی تو ایسا بھی شخص آئے

    شام کی آہٹ سے پہلے

    ڈھلتی ہوئی سہ پہر میں

    فون کر کے بلائے مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے