کسان
برہنہ جسم پسینہ میں غرق ننگے پاؤں
مگر سکون ہے یوں دل میں جیسے ٹھنڈی چھاؤں
گیہوں کے کھیت سے کٹیا میں اپنی آیا ہے
تصورات کی دنیا بھی ساتھ لایا ہے
ہے اک پھٹی ہوئی کمبل غریب کاندھوں پر
سیاہ ابر پہ رہ رہ کر اٹھ رہی ہے نظر
پڑا ہے کھیت کا سامان ایک کونے میں
ہیں اس کی زیست کے اسرار پا کے کھونے میں
نفس ہے پھولی ہوئی جیسے پھونک بھتے کی
رکھی ہے کان پہ بیڑی بنا کے پتے کی
لہو کی لہر سی ہے موجزن پسینے میں
بقائے دہر کا ہے راز اس کو جینے میں
ہر ایک سانس ہے اس کی بہار آزادی
کہ اس غلام کا دل ہے دیار آزادی
- Maikhana
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.