کسے گماں تھا
کسے گماں تھا کہ آسماں سے زمیں پہ پیغام آ سکیں گے
پیمبروں کی جماعتوں میں ہم آدمی کا شمار ہوگا
کسے گماں تھا کہ بادشاہوں کے تخت قدموں میں آ گریں گے
کسے گماں تھا کہ معجزے سب حقیقتوں سے دکھائی دیں گے
کسے گماں تھا مشیں چلے گی تو ابن آدم کا خوں جلے گا
کسے گماں تھا کہ شاہراہوں پہ حشر جیسی ہی بھیڑ ہوگی
ہم اجنبی سے نکل پڑیں گے کفن سے اپنا بدن چھپائے
حساب لینے حساب دینے ہم اجنبی سے نکل پڑیں گے
کسے گماں تھا کہ آسماں سے زمیں پہ پیغام آ سکیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.