قبر کیا ڈھونڈنا
مٹ گئے ہوں گے اس کے نشاں
کہیں بھی جلا کر لگا دوں اگربتیاں
مدتوں بعد بھی
ورد کرتے ہوئے سورۂ فاتحہ کا وہی گونج کانوں میں ہے
ترا باپ کیا روز پیتا ہے
اف
وہ جو شرمندگی کا سبب ہو بھلا اس سے کیسی محبت
اور ویسے بھی
ایک بچہ کی نفرت سے سچا کوئی اور جذبہ نہیں
دفن کے وقت بھی تو میں دل میں کہیں ان سے ناراض تھا
مگر آج خود جب میں اس عمر میں ہوں
جو پاپا کی شاید رہی ہوگی تب
جب میں روٹھا تھا ان سے
مرے دل میں احساس جرم اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں
آپ سن تو رہے ہیں نہ پاپا
معافی مجھے چاہئے
کیا یہ ممکن ہے
پھر خود سے کہتا ہوں شاید نہیں
وہ گئے
کوئی رکتا نہیں ہے کسی کے سمجھ دار ہونے تلک
سچ کی تہہ میں اترنے کے لائق گنہ گار ہونے تلک
- کتاب : دکھ نئے کپڑے بدل کر (Pg. 121)
- Author : شارق کیفی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.