منظوم کہانی
کسی شہر میں ایک رہتا تھا راجا
وہ راجہ تھا بجتا ہوا ایک باجا
یوں ہی آتے جاتوں سے تکرار کرتا
ہوا پر بھی تلوار سے وار کرتا
سناؤں تمہیں ایک دن کی کہانی
مسہری پہ بیٹھی تھی راجہ کی رانی
کہ اتنے میں اک ننھی منی سی چڑیا
لئے چونچ میں ایک چھوٹا سا تنکا
چلی آئی رانی کے کمرے کے اندر
اور آ بیٹھی رانی کے بالکل برابر
یہ دیکھا تو راجہ نے تیوری چڑھائی
اٹھا اور غصے سے تالی بجائی
دیا حکم فوجوں کا سالار آئے
کہ فوج آ کے چڑیا پہ گولی چلئے
ملا حکم فوجوں کا سالار آیا
پرا آ کے فوجوں کا اس نے جمایا
مگر ننھی چڑیا تھی ہمت کی عالی
کیا اس نے دشمن کا ہر وار خالی
وہ اڑتی پھری سارے کمرے کے اندر
اور آ بیٹھی رانی کے کندھے کے اوپر
تو رانی کو اس پر بہت پیار آیا
اسے اپنے آنچل میں جھٹ پٹ چھپایا
یہ دیکھا تو راجہ بہت سٹپٹایا
مگر اپنی رانی سے کچھ کہہ نہ پایا
تو رانی اسے دیکھ کر مسکرا دی
اٹھی اور کھڑکی سے چڑیا اڑا دی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.