چاند ہے کتنا تنہا سا
رات بھی کتنی اکیلی ہے
رات کی تاریکی میں کھو جانا
کتنا اچھا لگتا ہے
میں بھی چند خواب سمیٹے
رات کی گود میں آ بیٹھی ہوں
جاگتی آنکھ میں
سپنے سمونا
کتنا اچھا لگتا ہے
تنہا رات اور تنہا میں
دونوں باتیں کرتے ہیں
یوں تنہائی میں باتیں کرنا
کتنا اچھا لگتا ہے
تاروں کی جھلمل جگتی پھر سو جاتی ہے
ان تاروں کو تکتے رہنا
کتنا اچھا لگتا ہے
دنیا کے فریب مکاری سے
یہ بے جان نظارے بہتر ہیں
سب سے چھپ کر ان میں کھونا
کتنا اچھا لگتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.