کتنے دن ہو گئے
سوچتے سوچتے
کس لیے
اس کے جانے سے اتنی اداسی ہوئی
کس لیے
اس کے جانے سے مجھ پر زوال آ گیا
کس لیے
مجھ پہ خوشیاں گراں ہو گئیں
کس لیے
اتنی مدت سے ہونٹوں پہ کوئی دعا ہی نہیں
زندگی تیرے خانے میں مدت ہوئی میں نے ترتیب سے کچھ رکھا ہی نہیں
کتنی مدت ہوئی زندگی میں نے تجھ کو جیا ہی نہیں
مجھ کو لگتا ہے یوںہی سلگتے ہوئے
یوں ہی بے چینیوں سے گزرتے ہوئے
جا چکے وقت کو یوں پکڑتے ہوئے
ایک دن آئے گا سانس رک جائے گی
ایک دن آئے گا موت آ جائے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.