معافی
بڑا دل
یہ اوصاف یوں بھی گنہ گار اور تجربہ کار لوگوں کے ہیں
اور کرم ہے خدا کا
کہ وہ ایسے لوگوں میں شامل نہیں
جدا ہے تو کیا
عمر بھر ہم کبھی اب نہیں بھی ملیں گے تو کیا
یہ تسلی ہی مجھ کو بہت ہے
کہ وہ
ایک چھوٹی سی لغزش پہ بھی مجھ سے
اس درجہ ناراض ہے
کوئی اور رد عمل
اس کو مشکوک کر دیتا میری نظر میں
- کتاب : دکھ نئے کپڑے بدل کر (Pg. 124)
- Author : شارق کیفی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.