کوئی بھی کام سرسری نہ کرو
کاہلوں کی برابری نہ کرو
محنتیں روز صبح و شام کرو
خوب علم و ہنر میں نام کرو
چاہے شطرنج ہو کہ کرکٹ ہو
اپنا ہر کھیل جیتنا سیکھو
چاہے فٹ بال ہو کہ والی بال
جیتنا ہے تمہیں تو وہ ہر حال
چاہے انگریزی ہو کہ الجبرا
وہ کیمسٹری سہی حساب سہی
جی لگا کر پڑھا کرو سب کچھ
چاہے اللہ کی کتاب سہی
سامنے ہے تمہارے کمپیوٹر
نئی دنیا کا سامنا ہے تمہیں
وقت کے ساتھ ساتھ چلنا ہے
وقت کا ہاتھ تھامنا ہے تمہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.