اک ازل تھا کبھی
کچھ نہ تھا جب کہیں
کوئی ہستی نہ تھی
کوئی جلوہ نہ تھا
وقت کا بھی تصور نہ تھا
ایک ذرہ تھا بس
انتہا کی حدوں سے پرے
ایک ذرہ تھا لا انتہا
بے طرف
بے دشا
بے کراں
ایک ذرہ تھا صرف
ایک ذرہ تھا لا انتہا
اور پھر اک دھماکہ ہوا
انتہا کی حدوں سے پرے
ایک دھماکہ ہوا
وہ جو ذرہ تھا اک بے کراں
بے طرف بے دشا
منتشر ہو گیا
جس سے ساری خلائیں بنیں
کہکشائیں بنیں
چاند سورج بنے
اور دشائیں بنیں
وقت پیدا ہوا
لمحے اڑنے لگے
صدیاں حرکت میں آنے لگیں
ہر طرف ہر دشا
زندگی جگمگانے لگی
اور خدا نے کہا
آج قدرت کا میری ظہور ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.