تمہارا دیس کون سا ہے
یا اگر ہماری تختیوں پہ جدائی لکھی ہو
اور دوری کبھی طے نہ کی جا سکتی ہو
کیا فرق پڑتا ہے
اگر کہیں کسی زمانے کسی مقام کسی حد پر
میں اور تم ایک دوسرے کے لئے
صرف ایک مدھم ہوتا ہوا نقطہ ہوں
اور تمام سفر بے معنی ہو
میں جانتی ہوں کہ نئی زمین تمہیں راس آ گئی ہے
تمہارے پیروں میں آرام دہ جو گزر ہیں
اور رستے اطمینان بھرے ہیں
تو پھر اس سے کیا فرق پڑتا ہے
کہ تم لکیر کے کس طرف رہتے ہو اور میں کس طرف
اور یہ کہ دونوں اطراف کے دن رات
ایک دوسرے سے کتنے مختلف ہیں
میری آنکھیں تمہاری یاد سے وضو کرتی ہیں
اور
دل تمہیں محبت کے ہدئیے بھیجتے نہیں تھکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.