Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیا ہے

MORE BYیکتا امروہوی

    گیہوں کیا شے ہے باجرا کیا ہے

    اور چاول ہے کیا چنا کیا ہے

    اف یہ بستہ مرے خدا کیا ہے

    مری تقدیر میں لکھا کیا ہے

    یہ اسکول اور مدرسہ کیا ہے

    ان کے کھلنے کا مدعا کیا ہے

    آج تک یہ سمجھ میں آ نہ سکا

    لکھنے پڑھنے سے فائدہ کیا ہے

    یہ کتابیں یہ کاپیاں یہ قلم

    ان میں کچھ تو کہو دھرا کیا ہے

    بس کتابوں بھرا بڑا بستہ

    اور ماں باپ نے دیا کیا ہے

    ماسٹر مجھ کو مارتے کیوں ہیں

    میں نے ان کو بھلا کہا کیا ہے

    آدمی سے بنا دیا مرغا

    اور اس سے بڑی سزا کیا ہے

    دیر چھٹی میں کیا ہے دیکھوں تو

    اب گھڑی میں مری بجا کیا ہے

    ہم کو امی یہ پہلے بتلا دو

    چائے کے ساتھ ناشتہ کیا ہے

    جس نے کھائے نہ ہوں وہ کیا جانے

    رس بھری کیا ہے غلغلہ کیا ہے

    سو گدھوں پر شکیل ہے بھاری

    سامنے اس کے اک گدھا کیا ہے

    سر منڈا کر وہ آ رہا ہے طفیل

    بڑھ کے دے ٹیپ دیکھتا کیا ہے

    بات یکتاؔ کی مان اپنے لیے

    سوچ اچھا ہے کیا برا کیا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے