Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیا خبر تھی

محمد راشد اطہر

کیا خبر تھی

محمد راشد اطہر

MORE BYمحمد راشد اطہر

    کیا خبر تھی ریاست اسلام

    مجرموں کی پناہ بھی ہوگی

    کیا خبر تھی یہ عدل کی جاگیر

    رحم کی قتل گاہ بھی ہوگی

    پائیں گے دشمنان دیں اعزاز

    قاتلوں کی رفاہ بھی ہوگی

    ظلم کے ہاتھ میں عصا ہوگا

    اور سر پر کلاہ بھی ہوگی

    جہل پائے گا علم پر سبقت

    اور خرد گرد راہ بھی ہوگی

    اعلیٰ عہدوں پہ ہوں گے سب نا اہل

    تنگ نظری اتھاہ بھی ہوگی

    گھات میں ہوگی فوج اپنی بھی

    دشمنوں کی سپاہ بھی ہوگی

    بادشہ کے جو گیت گائیں گے

    ان کی جانب نگاہ بھی ہوگی

    جو لکھے گا قصیدۂ شاہی

    اس کو تائید شاہ بھی ہوگی

    جرم ہو جائے گا بہت ارزاں

    اشتہائے گناہ بھی ہوگی

    صرف غدار پائیں گے تمغے

    ان کی ہی عز و جاہ بھی ہوگی

    لوگ ہر ظلم پر رہیں گے چپ

    اس طرح سے نباہ بھی ہوگی

    قوم تڑپے گی داد لیں گے وزیر

    آہ بھی ہوگی واہ بھی ہوگی

    پھر گرانی کا آئے گا طوفان

    مفلسی بے پناہ بھی ہوگی

    کھل کے ہوگی ذخیرہ اندوزی

    اور سفید و سیاہ بھی ہوگی

    توڑیں گے کمر عوام کی ٹیکس

    اور معیشت تباہ بھی ہوگی

    غم کی پرچھائیوں سے ارض وطن

    کیا خبر تھی سیاہ بھی ہوگی

    اور وہ وقت پھر سے آئے گا

    جب ترقی کی چاہ بھی ہوگی

    لوگ مانگیں گے اک نئی ہجرت

    چل پڑیں گے تو راہ بھی ہوگی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے