لا حاصل
میں سوچتی ہوں
کہ زندگی کی تمام خوشیاں
تمام یادیں
تمام خواب اپنے روشنی کے
تمہارے قدموں میں نذر کر دوں
مجھے خبر ہے یہ خواب میرے
پرانی قبروں کے
ٹوٹے پھوٹے شکستہ کتبوں کی طرح
بے آب ہو چکے ہیں
میں جانتی ہوں
یہ خواب میرے
حساب رکھوں تو
زندگی بھر کی داستاں ہیں
مگر یہ یادوں کے خشک پتے
لکھا ہے بس جن پہ ایک ہی نام
ہزاروں صدیوں ہزاروں برسوں سے
ایک ہی نام
جو پڑھ سکو تو مجھے بتا دو
کہ میں بھی خوابوں
کی اس کہانی کو
کوئی اچھا سا نام دے دوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.