بچھائے خاک کا بستر لپیٹے راہ کی گرد
تکلفات کے عالم میں سر بہ سنگ ہے وہ
رہ حیات میں ہر لمحہ محو جنگ ہے وہ
تمام جسم بسا ہے مہک سے گارے کی
گمک رہے ہیں پسینے کے عطر سے کپڑے
یہ وہ ہے لکھتا ہے قسمت جو ہفت تاروں کی
یہ وہ ہے جو کہ بناتا رہا ہے تاج محل
خدا نے دی ہے اسے بے نیازی اجرت میں
مکاں بناتا ہے لیکن سڑک پہ رہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.