Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لا یھدی القوم الظالمین

زاہد خان

لا یھدی القوم الظالمین

زاہد خان

MORE BYزاہد خان

    ہم خرابوں میں رہتے ہوئے ایسے شہکار ہیں

    جو خداؤں کو سجدہ کریں

    اور ان کے تعاقب میں چلتے ہوئے

    بھوکے پیاسوں کو لقمۂ اجل کر چلیں

    ہم مصیبت زدہ لوگ ہیں

    جو پیمبر کی باتوں کو بھولے ہوئے

    اک مصیبت زدہ شخص کو اپنا رہبر کہیں

    ہم وہ بھٹکے ہوئے لوگ ہیں

    جو خدا کے پیمبر کو مصلوب کر کے

    اسی کو خدا کہہ گئے

    ہم زمیں زاد کیسی زمیں پر ٹپک آئیں ہیں

    ایک ایسی زمیں کہ جہاں

    ظلم کرنا ہی دستور ہے

    ہم وہاں ہیں جہاں تیرے منکر خدائی کا دعویٰ کریں

    تیرے سچے کہاں جائیں کس کو پکاریں بتا

    اے خدائے ازل منصف دو جہاں

    دو جہانوں کے خالق خدا

    اس زمیں کو بنانے سے پہلے

    تجھے سوچنا چاہئے تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے