لیکاڈائسیکل
اب وہ
گھر کے ہر کونے سے
ڈرائنگ روم کے عیش ٹرے سے
کچن میں کوڑے کے ڈبے سے
جہاں کہیں بھی
بجھی ہوئی ماچس کی تیلی
مل جائے چنتا رہتا ہے
اور کسی تنہا گوشے میں
ماچس کی اک اک تیلی کو
باری باری
اپنی آنکھوں کے آگے رکھتا ہے
ایسے میں اس شخص کی سانسیں
تیز تیز چلنے لگتی ہیں
آنکھیں شعلہ ہو جاتی ہیں
پھر وہ
ماچس کی بجھی ہوئی ہر اک تیلی کو
زور زور سے
دانتوں سے کچلا کرتا ہے
اور ایسے میں
گھر کا کوئی فرد نظر آ جائے
تو پہلے ہنس دیتا ہے
ہنستے ہنستے رو پڑتا ہے
دیر دیر تک
زار زار روتا رہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.