لفظ لے ہونے کو ہے
راہ طے ہونے کو ہے
ملتوی رکھا ہوا
پے بہ پے ہونے کو ہے
جو کبھی تھا بھی نہ تھا
اب وہ ہے ہونے کو ہے
خو بدل دی جائے گی
بانس نے ہونے کو ہے
اک تغیر ہے کہیں
زہر مے ہونے کو ہے
ہر طرف ہے گونج سی
کس کی جے ہونے کو ہے
ایک شے اب کچھ نہیں
ایک شے ہونے کو ہے
کیا پکارا جائے گا
کون اے ہونے کو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.