لہو رنگ سیال روشن بھنور
چٹانوں کے اندر
بہت ساری پرتوں کے قلعوں
فصیلوں کی تسخیر کرتی
مری آنکھ جب اور آگے بڑھی تو
وہاں آگ کے اک گرجتے سمندر سے لگ کر
بہت ہی منور
بہت خوبصورت سی دنیا کھڑی تھی
ہزاروں چمکتے ہوئے رنگ کے
ان گنت پتھروں نے
مری آنکھ کا خیر مقدم کیا
دھوئیں اور کہرے کی پرچھائیوں سے پرے
آتش سنگ بے تاب
اک لمس اول کی خاطر
لہو رنگ سیال روشن بھنور
ناچتی صاعقہ
ٹیڑھی میڑھی سی بہتی ہوئی
سیم تن اک ندی
آب زر میں نہاتے ہوئے
سبز نیلے گلابی ستارے
مری آنکھ کے منتظر تھے
مری آنکھ سارے نظاروں کی تحریر پڑھنے لگی
پھر نہ جانے ہوا کیا
کہاں کھو گئی
وہاں سے مری آنکھ واپس نہیں آ سکی
- کتاب : Hukm Nama (Pg. 38)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.