لطیفہ
کھیلتے کھیلتے کوئی بچہ
ایک دن اک کنوئیں پہ جا پہنچا
اپنی صورت اسے نظر آئی
جھانک کر اس نے اس میں جب دیکھا
کم سمجھ اور بےوقوف تھا وہ
سمجھا کوئی کنوئیں میں ہے بیٹھا
ڈر کے بھاگا وہ اپنے گھر کی طرف
راہ میں مل گئے اسے ابا
بولا کوئی کنوئیں میں بیٹھا ہے
دیکھ کر جس کو ڈر کے میں بھاگا
ابا آئے کنوئیں پہ غصہ میں
دیکھ کر اس میں اپنا ہی سایہ
بولے جھنجھلا کے کیوں میاں صاحب
داڑھی رکھ کر یہ حرکت بے جا
اک تو بچوں کو تم ڈراتے ہو
اس پہ آنکھیں ہمیں دکھاتے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.