Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لوح محفوظ

فیروز ناطق خسرو

لوح محفوظ

فیروز ناطق خسرو

MORE BYفیروز ناطق خسرو

    دلچسپ معلومات

    09-03-2007) )

    محلے کا جو رکھوالا تھا

    اس نے عادتاً لاٹھی بجا کر

    بلغمی آواز سے نعرہ لگایا

    جاگتے رہنا

    مرے اخبار والے نے ادھر

    معمول سے ہٹ کر

    مجھے آواز دے کر روز کا اخبار ڈالا

    یہی کچھ دودھ والے نے کیا

    اور پھیری والے نے میں سو کر صبح جب اٹھا تو ان معصوم لوگوں نے

    اشاروں اور کنایوں سے مجھے چاہا بتانا اور سمجھانا جو شاید اک زمانے کو پتا تھا ماسوا میرے

    کہ میرے نام کی تختی سے

    میرا نام غائب ہے

    بظاہر فیصلہ صائب ہے

    ان تازہ خداؤں کا ہمارے ناخداؤں کا

    مگر یہ بھی انہیں معلوم تو ہوگا

    جو خالق ہے زمین و آسماں کا

    وہ جو مالک ہے

    رقم تقدیر کرتا ہے

    وہی تحریر کرتا ہے

    نہیں ممکن مٹانا

    میری جیسی عاجز و مجبور ہستی کے لئے جو کچھ بھی وہ تحریر کرتا ہے

    جو وہ تقدیر کرتا ہے

    یقیں میرا

    مرا ایمان ہے اس پر

    کہ میری لوح پر سب کچھ

    اسی طرح سے کندہ ہے

    مرے خالق نے میرے نام کو

    کل کی طرح سے

    آج بھی محفوظ رکھا ہے

    وہ میرے نام کو

    کل بھی یوں ہی محفوظ رکھے گا

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے