لباس
کون سی ایسی شے ہے جس نے
منہ پر تالے ڈال دئے
رنگ تمہارے
چھین لئے
رنگ چڑھائے لہو سجائے
کون لہو ہے کون لہو ہو
باتیں اتنی کس کی ہیں
دن بھر ہولی کھیل چکے ہو
کس کے انگ میں کس کے رنگ تھے
اک دن ایسا بھی آئے گا
رنگ میں لپٹے سیج پہ بیٹھے
رات سہیں گے
زیست کی چادر کا جل کر کے نین سنوارے
بات کریں گے
باتیں باتیں باتیں ہوں گی
سرخی زردی اور کجلاہٹ
گھل مل کے سب
صبح کے رخ پر پرے جمائے بین کریں گی
کون سنے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.