Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لکھ رہی ہوں تمہیں

شہناز نبی

لکھ رہی ہوں تمہیں

شہناز نبی

MORE BYشہناز نبی

    لکھ رہی ہوں تمہیں

    اپنے دل کے سنہرے ورق پہ ابھی

    دیکھنا تم اجالوں کی یورش میں

    کیسے نکھرتی ہوں میں

    میں نے مانا کہ گزرے دنوں کی تمازت میں جھلسا ہے من

    میں نے مانا ہوس کے خراجات میں مر گیا ہے بدن

    شبنمی رات کی آس میں آنکھیں بنجر ہوئیں

    چاند کی روشنی سے حواسوں پہ چھالے پڑے

    میں نے سورج سے آنکھیں چرانے کی کوشش نہیں کی کبھی

    میں نے اپنے لہو کو بچا کر رکھا تھا

    لکھوں گی کسی دن سنہرے ورق پہ وہ اک احمریں نام

    جس کی چمک میرے سارے اندھیروں کو زائل کرے گی

    لکھوں گی ہواؤں کے آنچل پہ تم کو

    لکھوں گی میں اندر دھنش کی کماں پر

    لکھوں گی تمہیں اپنے وہم و گماں پر

    تمہیں لکھ رہی ہوں میں جھرنوں کی دھن پر

    تمہیں لکھ رہی ہوں میں چڑیوں کی گت پر

    مرے آنسوؤں نے مری روح کو نم رکھا ہے ابھی تک

    تمہیں لکھ رہی ہوں میں ان انکروں پر

    جنہوں نے تمہیں

    ایک چھتنار کرنے کا وعدہ کیا ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے