مادر ہند کا خطاب
دلچسپ معلومات
(ہندو اور مسلمانوں سے)
ہندو بھی مجھے پیارے مسلم بھی مجھے پیارے
میرے لئے دونوں ہیں آنکھوں کے مری تارے
اس دیس کے باسی ہیں اس خاک سے پیدا ہیں
آپس کے یہ جھگڑے پھر کیوں ان میں ہویدا ہیں
ہے دل سے دعا میری مسرور رہیں دونوں
دکھ درد سے دنیا کے یہ دور رہیں دونوں
کچھ شک نہیں دونوں ہیں ٹکڑے یہ مرے دل کے
حاصل ہو سکوں مجھ کو دونوں جو رہیں مل کے
ہندو بھی پھلے پھولے مسلم بھی پھلے پھولے
ہاں ہاں کی مگر خدمت یہ بھولے نہ وہ بھولے
مندر میں بجیں گھنٹے مسجد میں اذانیں ہوں
ان باتوں پہ لڑ لڑ کر برباد نہ جانیں ہوں
دونوں کو یہیں مرنا دونوں کو یہیں جینا
کیوں بیر رہے ان میں کیوں ان میں رہے کینا
پرنام بھی جاری ہو تسلیم رہے قائم
قرآن کی ویدوں کی تعلیم رہے قائم
ہندی کا بھی چرچا ہو اردو بھی پھلے پھولے
جھولے میں ترقی کے ہر ایک زباں جھولے
ناشاد نہ ہو کوئی ہاں شاد رہیں دونوں
آزاد رہیں دونوں آزاد رہیں دونوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.