ماما جی کا راکٹ
ماما جی کے راکٹ پر ہم چاند کی سیر کو جائیں گے
وہاں کے بچوں سے مل جل کر دودھ ملائی کھائیں گے
دیدی ساتھ نہ جائے گی تو کون تمہیں بہلائے گا
کون کرے گا کنگھی پٹی کپڑے کون پہنائے گا
ہوا کرے گی کنگھی پٹی اور بادل نہلائیں گے
پریاں کپڑے پہنائیں گی تارے منہ دھلوائیں گے
ماما جی کے راکٹ پر ہم چاند کی سیر کو جائیں گے
رات کو نیند نہ آئے گی تو لوری کون سنائے گا
گھوڑا بن کر کون چلے گا پیٹھ پہ کون بٹھائے گا
گھوڑا بننا کیا مشکل ہے ہم خود ہی بن جائیں گے
لوری تیری چال بہت ہے باجے پر بجوائیں گے
ماما جی کے راکٹ پر ہم چاند کی سیر کو جائیں گے
کپڑوں پر گر جائے گا سالن کھانا کیسے کھاؤ گے
دیدی ساتھ نہ ہو تو تم لوگ کچھ بھی مزا نہ پاؤ گے
ماما جی کا راکٹ ہے ماما جی جو فرمائیں گے
ہم تم سے وعدہ کرتے ہیں دیدی کو لے جائیں گے
اچھا اب تم یہیں پہ ٹھہرو میں جلدی سے جاتا ہوں
اپنے پیارے ماما جی سے پوچھ کے واپس آتا ہوں
ماما جی کے راکٹ پر ہم چاند کی سیر کو جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.