ماں کی خدمت
بڑے چوچلوں سے مجھے ماں نے پالا
کیا پیار چوما ہنسایا اچھالا
بڑی ہو کے ماں کی میں خدمت کروں گی
ہوئی صبح چڑیوں نے جب غل مچایا
میں اٹھ بیٹھی منہ ہاتھ میرا دھلایا
بڑی ہو کے ماں کی میں خدمت کروں گی
پلایا کبھی دودھ ہپا کھلایا
کبھی میٹھی لوری سے مجھ کو سلایا
بڑی ہو کے ماں کی میں خدمت کروں گی
اگر مجھ کو تکلیف پہنچی ذرا سی
لگا کر گلے رات آنکھوں میں کاٹی
بڑی ہو کے ماں کی میں خدمت کروں گی
گری میں تو اس نے اٹھا کر بٹھایا
پکڑ کر کبھی ہاتھ چلنا سکھایا
بڑی ہو کے ماں کی میں خدمت کروں گی
جو باتیں لگی کرنے مکتب میں بھیجا
سویرے پکا کر کھلایا پراٹھا
بڑی ہو کے ماں کی میں خدمت کروں گی
پہننے کو کپڑے دیے اچھے اچھے
کھلونے بھی گڑیاں بھی منگوائیں اس نے
بڑی ہو کے ماں کی میں خدمت کروں گی
مرے واسطے ماں نے محنت اٹھائی
مشقت اٹھائی مصیبت اٹھائی
بڑی ہو کے ماں کی میں خدمت کروں گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.