ماں
مری ماں جب تلک تم تھیں
تو میری خواہشوں کے پھول
ہر دم مسکراتے تھے
غموں کی بارشوں میں بھی
وہ ہر دم لہلہاتے تھے
میں تم سے دور رہتا تھا بہت مجبور رہتا تھا
غموں سے چور ہوتا تھا
مگر دل کو تسلی تھی کہ یو ایس تم بھی آؤگی
دعاؤں کے جو گلدستے وہاں سے بھیجتی تھیں تم
وہ اپنے ساتھ لاؤ گی
تم آئیں تو مرے سوتے مقدر جاگ جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.