جل پری نیلم پری
پریوں کی شہزادی کوئی
دندناتے دیو
اور بوتل کا جن
لمبے لمبے دانت والی وہ پچھل پائی بھیانک
پیڑ پر پیپل کے شیطانوں کا گھر
کوئی ویراں سے محل میں
یا کھنڈر میں
جن و شیطاں کا بسیرا
جھٹپٹے کے وقت
پریوں کا اترنا بام پر
رات کی تاریکیوں میں
کوہ پیکر جن و دیو
اب کہانی نانی ماں کی
اور نہ قصے دادی ماں کے
وہ گئے یہ بھی گئے
آدمی ہی آدمی ہیں
جن پچھل پائی پری
شیطان دیو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.